خیبر پختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیوٹوتھ کے ذریعے پرچہ آؤٹ کرنے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ 9 مشکوک امیدواروں نے ایک ہی موبائل فون نمبر سے رجسٹریشن کی تھی جن میں 46 سال کی عمر کا شخص بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق مشکوک رجسٹریشن پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سے پہلے 9 افراد کی گرفتاری کا انکشاف ہوا تھا۔
9 مشکوک امیدواروں نے ایک ہی موبائل فون نمبر سے رجسٹریشن کی تھی جن میں 46 سال کی عمر کا شخص بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کے الزام میں 219 امیدواروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی (ایٹا) نے ٹیسٹ میں نقل کی منصوبہ بندی سےمتعلق تمام کمشنرز کو پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ٹیسٹ آؤٹ کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں۔