امریکی ویزا درخواست گزاروں کےلیے اپائنٹمنٹ کے انتظار میں کمی کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی مشن ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستیں نمٹانے کےلیے کوشاں ہے۔
ایک بیان میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی مشن ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستیں نمٹانے کےلیے کوشاں ہے، ویزا اپائنٹمنٹ کے انتظار کی مدت میں کمی کےلیے سخت محنت کر رہے ہیں۔
امریکی سفارتخانے نے کہا کہ درخواست گزاروں کی سہولت کےلیے تین طریقوں سے کام کر رہے ہیں۔ نان امیگرنٹ ویزا کےلیے ہزاروں درخواستوں پر عمل درآمد تیز کردیا گیا ہے۔
سفارتخانے نے بتایا کہ 10 ہزار درخواست گزاروں کی پہلے سے 2024 میں طے اپائنٹمنٹ کی مدت کم کردی ہے، قونصل خانہ کراچی میں 10 ہزار درخواست گزاروں کی مدت اب 2023 مقرر کی جارہی ہے۔
درخواست گزاروں کو اپائنٹمنٹ مدت میں کمی کی اطلاع جلد موصول ہونے والی ہے، 10 ہزار درخواست گزاروں میں سے بعض کی اپائنٹمنٹ اگلے ہفتے طے ہوسکتی ہیں۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سفر کے خواہاں پاکستانی اپنی اپائنٹمنٹ منسوخ کر کے دوبارہ شیڈول کر سکتے ہیں، دوبارہ شیڈول کی اضافی رعایت قونصل خانہ کراچی یا اسلام آباد سفارتخانہ سے لے سکتے ہیں۔
امریکی سفارتخانے نے کہا کہ درخواست گزاروں کے لیے تاریخ، وقت اور انٹرویو کی جگہ کا تعین کرنے میں آسانی ہوگی۔
اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ 25 ستمبر سے کراچی میں انٹرویو سے مستثنیٰ امیدواروں کی درخواستیں قبول کی جارہی ہیں، قونصل خانہ کراچی میں ان کا انٹرویو ہوگا جنہیں پہلے کراچی سے ویزہ جاری کیا گیا تھا، انٹرویو سے مستثنیٰ ہونے سے متعلق اہلیت کی جانچ پڑتال ویب سائٹ پر ہوسکتی ہے۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکا پاکستان سے باہمی شراکت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
اس حوالہ سے مزید معلومات کے لیے درج ذیل پر رابطہ کیا جاسکتا ہے: