• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی جانب سے بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چئیرمین فیسکو نے بتایا ہے کہ فیسکو بورڈ آف گورنر نے انعام دینے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی اطلاع دینے والے شہری کو ریکوری کی رقم کا 10 فیصد انعام دیا جائے گا۔

چیئرمین کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرنے والی فیسکو کی ٹیموں کو بھی انعام ملے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی چوروں کی اطلاع دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید