• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈریسنگ روم میں لڑائی کی قیاس آرائیاں، شاہین کے بعد رضوان نے بھی پیغام جاری کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں لڑائی کی قیاس آرائیوں کے حوالے سے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بعد محمد رضوان نے بھی پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر محمد رضوان نے قومی کرکٹ ٹیم کی تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر کے ساتھ محمد رضوان نے لکھا ہے کہ:

اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، ہم ایک ہیں
سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں، ہم ایک ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی اور کپتان بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شاہین نے تصویر کے ساتھ ’فیملی‘ کا کیپشن بھی لکھا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے بعد کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی لڑائی کی افواہیں گردش میں تھیں۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید