• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں بھارتی قیادت سے وزیرِ اعظم کی ملاقات کا امکان نہیں: دفترِ خارجہ

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ—فائل فوٹو
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ—فائل فوٹو

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نیویارک میں سائیڈ لائنز پر بھارتی قیادت سے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی ملاقات کا امکان نہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے بیان کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ کلبھوشن کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورۂ نیویارک پر ایک مختصر وفد ساتھ لے کر گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید