نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نیویارک میں اقوام متحدہ (یو این) ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔
نگراں وزیراعظم جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کریں گے۔
انوار الحق کاکڑ آج عالمی ترقیاتی اقدام پر اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی اور خطاب کریں گے۔
نگراں وزیراعظم کی نیویارک میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، صدر ترکیہ رجب طیب اردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
انوار الحق کاکڑ اس دوران امریکی صدر جوبائیڈن کے عالمی رہنماؤں کو دیے جانے والے عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔
نگراں وزیراعظم نیویارک میں پائیدار ترقیاتی اہداف پر سربراہی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے اور خطاب کریں گے۔