ایشین گیمز کے روئنگ ایونٹ میں پاکستان کے زاہد اقبال سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
مردوں کی سنگل اسکلز میں زاہد اقبال نے اپنی ہیٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سنگل اسکلز کی ہر تین ہیٹ کے ٹاپ تھری سیمی فائنل میں آئے۔
زاہد اقبال خان نے دو ہزار میٹر کا فاصلہ 7 منٹ اور 34 عشاریہ 60 سیکنڈز میں طے کیا۔
لائٹ ویٹ ڈبل اسکلز میں پاکستانی ٹیم فائنل تک نہ آسکی، ڈبل اسکلز میں ہر ہیٹ کی ٹاپ جوڑی نے فائنل کےلیے کوالیفائی کیا۔
ڈبلز میں اسد اقبال اور مزمل شہزاد نے ہیٹ میں تیسری پوزیشن لے کر ریپیشاج کےلیے کوالیفائی کیا۔
کواڈریپل اسکلز میں پاکستان ہیٹس میں دوسری پوزیشن پر رہا۔ کواڈریپل میں بھی پاکستان اب ریپیشاج راؤنڈ کھیلے گا۔