نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کوئلے کی پرائسنگ میکانزم پر سماعت مکمل ہوگئی جس کا فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت کوئلے کی پرائسنگ میکانزم پر سماعت ہوئی جس میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی آئی) کی طرف سے اتھارٹی کو بریفنگ دی گئی۔
دوران سماعت چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کوئلے کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کیا ہے، اس طرح کوئلے کی قیمت کا تعین کیسے ہوتا ہے؟
انہوں نے ریمارکس دیے کہ کوئلے کی وہ قیمت مقرر کریں گے جو جائز ہو، نیپرا کا کام صارف کا تحفظ ہے۔ سرمایہ کار کو بھی اس کا منافع ملنا چاہیے۔
اس موقع پر ممبر سندھ رفیق احمد شیخ نے کہا کہ اتھارٹی صارف پر ناجائز بوجھ منتقل نہیں ہونے دیتی۔