• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات کی تاریخ کے اعلان کی بجائے مہینے کا تقرر باعثِ حیرت ہے، پی ٹی آئی

ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کروانے کی تاریخ کے اعلان کی بجائے مہینے کا تقرر باعثِ حیرت ہے۔ 

ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ دستور اسمبلی تحلیل کے بعد 90 روز کی مدت میں انتخابات کا پابند بناتا ہے۔ جنوری کی کوئی بھی تاریخ 90 روزہ دستوری مدت سے باہر ہوگی۔ 

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ نوّے روز میں انتخابات کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِسماعت ہے۔ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک 90 روز سے باہر تاریخ قوم کےلیے قبول کرنا ممکن نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن غیرجانبدارانہ انتخابات کےلیے ماحول قائم کرنے میں بھی ناکام ہے۔ 

ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کو انتخاب کی دوڑ سے باہر کرنے کےلیے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا غیرجانبدارانہ انتخاب ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کی واحد سبیل ہے۔

قومی خبریں سے مزید