کراچی میں پیر آباد میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا، ملزم کو پولیس نے پستول سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق پیر آباد میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا، قاتل شوہر عبدالنبی کو پستول سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مقتولہ کی شناخت گل رازا کے نام سے ہوئی ہے، ملزم عبدالنبی نے ابتدائی بیان میں مقتولہ پر الزام لگایا کہ اس نے بیوی کو خراب چال چلن کی وجہ سے قتل کیا۔
خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس واقعہ کا مقدمہ درج کررہی ہے۔