شہر قائد کراچی میں آج کل پڑنے والی سخت گرمی نے چڑیا گھر میں رانو نامی بھورے ہمالین ریچھ کا بھی حال برا کردیا ہے۔
چڑیا گھر میں رانو نامی بھورا ہمالین ریچھ گرمی کی شدت سے نڈھال ہے۔
حکام وائلڈ لائف کے مطابق بھورے ریچھ کو 2017ء میں چڑیا گھر لایا گیا تھا، ہمالین ریچھ ٹھنڈے علاقوں میں رہتے ہیں، کراچی کا ماحول ان کے لیے بہتر نہیں۔
حکام وائلڈ لائف کے مطابق ہتھنی کے مرنے کے بعد جانوروں کی صحت سے متعلق ٹاسک فورس بنائی تھی، ٹاسک فورس نے ریچھ کو شمالی علاقہ جات منتقل کرنے کی تجویز دی ہے، ریچھ کو ٹھنڈے علاقے میں منتقل کرنے کی تجویز پر عمل نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر، اقبال نواز کا کہنا ہے کہ مجھے ٹاسک فورس کے اجلاس اور اس کی تجاویز کا علم نہیں، ریچھ کی حالت ٹھیک ہے، کھا پی رہا اور کھیل بھی رہا ہے۔