ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔
ادارۂ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں صفر اعشاریہ 93 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 38 اعشاریہ 67 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ11 میں کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے2 پیسے، چکن کی فی کلو قیمت میں31 روپے 26 پیسے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 1 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 14 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے پیاز فی کلو 2 روپے41 پیسے مہنگی جبکہ دال مسور، مونگ اور ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے کمی ہوئی ہے۔
رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے91 پیسے اور آلو، آٹا، گڑ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ہے۔