سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی دو حصوں میں تقسیم کے لیے 9 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی 15 اکتوبر تک اپنا کام مکمل کرے گی۔
وزارت ایوی ایشن کی جوائنٹ سیکرٹری شازیہ رضوی کمیٹی کی چیئرپرسن مقرر کی گئی ہیں جبکہ ایئر وائس مارشل تیمور اقبال کمیٹی کے معاون ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی اے اے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور بیورو آف ایئر سیفٹی انویسٹی گیشن میں تقسیم ہوگا۔
کمیٹی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اثاثے اور فنڈز نئے محکموں میں تقسیم کرے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی افسران کے ٹرانسفر، ریکارڈ، اسپیس اور فرنیچر کی تقسیم کو بھی دیکھے گی۔
اس کے علاوہ مشینری، گاڑیوں اور فنڈز کی تقسیم بھی کمیٹی کا اختیار ہوگا۔