ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) لاڑکانہ نے کہا ہے کہ جتوئی گینگ کے 3 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دی۔
شکار پور میں میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے تینوں ڈاکو پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ان کے سر کی قیمت 15، 15 لاکھ روپے مقرر تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈاکو پولیس کو قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔