• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیاروں کو ایئر ٹریفک سروسز کی فراہمی معمول کے مطابق ہے: سی اے اے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جہازوں کے جی پی ایس/ جی این ایس ایس سگنلز میں خلل کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں طیاروں کو ایئر ٹریفک سروسز کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔

سی اے اے کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فراہم کردہ تمام زمینی آلات درست کام کر رہے ہیں، 31 سیٹلائٹس کا ایک نیٹ ورک ہے جو زمین کے گرد چکر لگا رہا ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق یہ سیٹلائٹس صارفین کو پوزیشن، رفتار اور وقت سے متعلق درست معلومات دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور اور کراچی کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید