• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بیان کی وضاحت مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بیان کی وضاحت مانگ لی۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف یا اُن کی پارٹی کے بغیر کروایا گیا الیکشن غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے انتخابات کو عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نگراں وزیراعظم اپنے بیان کی وضاحت دیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ انوار الحق بطور نگران وزیراعظم اپنی حکومت کو شرانگیز منصوبوں سے الگ کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، اُن کے بغیر ہونے والے انتخابات کو عوام قبول ہی نہیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید