گوجرانوالہ کے علاقے علی ٹاؤن میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کے تشدد سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان آج دم توڑ گیا۔
ورثا نے نوجوان کے قتل کا الزام سی آئی اے پولیس پر لگایا اور کہا کہ نوجوان پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا ہے۔
ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا تو ٹریفک جام ہوگیا، پولیس سے مذاکرات کے بعد نوجوان کے لواحقین نے احتجاج ختم کردیا۔
اس موقع پر مقتول کے والد نے کہا کہ ملزمان نے گھر سے بلا کر بیٹے کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا تھا۔
دوسری طرف ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ ملزم کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم دوران ڈکیتی فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے کے مقدمے میں گرفتار تھا۔
پولیس ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے 6 مقدمات بھی درج ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم معاملے کی تحقیقات کرے گی۔