کراچی میں خواتین اور اسکول و کالجز کی طالبات سے متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ایس ایس پی کیماڑی نے کہا ہے کہ بچت بازاروں میں خواتین سے لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی نے مزید کہا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔
ملزم ابرار اور دانش سعید آباد سے گرفتار کیے گئے، جن سے 2 پستول اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی نے یہ بھی کہا کہ ملزمان نے گزشتہ ہفتے جمعہ بازار سیکٹر 4 سعید آباد کے قریب خاتون سے پرس اور موبائل فون چھینا تھا۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان نے خواتین اور اسکول و کالجز کی طالبات سے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔