لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی جانب سے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے کے کیس میں پولیس نے ملزم کا ساتھ دینے کے شبے میں 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈی ایس پی کے قریبی دوست شیراز اور اس کے باورچی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزم ڈی ایس پی نے قتل کے بعد دونوں زیرحراست افراد کو مقتولین کے فون دیے تھے۔
پولیس کے مطابق خانسامہ ملزم کی مقتولہ بیٹی کا فون لے کر گھومتہ گیا جبکہ ملزم کی مقتولہ بیوی کا فون دوست شیراز غالب مارکیٹ لے کر گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم ڈی ایس پی نے دوست شیراز کو مقتولین کے سامان کا ایک پارسل بھی دیا، جب پارسل کھولا تو اس پر خون کے نشانات تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم عثمان حیدر بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں جسمانی ریمانڈ پر ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کی گئی۔