محکمہ موسمیات کی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے۔
ترجمان پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ 20 دسمبر سے پنجاب کے پہاڑی علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ 20 سے 21 دسمبر کے دوران لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اس حوالے سے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث دھند اور اسموگ کی صورتحال میں کمی واقع ہوگی۔