رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان نے بانی مسلم لیگ ن، سابق وزیرِ اعظم سے متعلق کہا ہے کہ نوازشریف جب بھی حکومت میں آئے، معیشت کا پہیہ چلا ہے۔
ملک احمد خان نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی اُمیدوں کا مرکز نواز شریف ہیں۔
انہوں نے عام انتخابات سے متعلق کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ فری اینڈ فیئر الیکشنز ہوں، ہم نہیں چاہتے کہ ماضی میں جس طرح سے کیا گیا وہ دوبارہ ہو۔
واضح رہے کہ میاں محمد نواز شریف کی جانب سے آئندہ ماہ 21 اکتوبر کو لندن سے وطن واپس آنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔