• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بینائی متاثر کرنیوالے جعلی انجیکشن ٹیسٹنگ کیلئے لیب ارسال

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بینائی سے محروم کرنے والے جعلی انجیکشن کوالٹی اور سیفٹی چیک کرنے کے لیے لیب بھیج دیے گئے جبکہ ان کی فروخت بھی روک دی گئی۔

ڈریپ ذرائع کے مطابق صوبائی ڈرگ حکام کے ساتھ میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کے دفاتر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔

چھایہ مار کارروائی کے دوران ڈسٹری بیوٹرز کے دفتر سے متعلقہ انجیکشن کی 110 وائلز برآمد کر لیے گئے۔

ڈریپ ذرائع کے مطابق برآمد شدہ انجیکشنز کے سیمپلز لاہور کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیب ارسال کر دئے گئے ہیں جبکہ ڈریپ نے ڈسٹری بیوٹرز کو متعلقہ انجیکشن کی فروخت سے روک دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب متعلقہ انجیکشن کی کوالٹی اور سیفٹی چیک کرے گی۔

صحت سے مزید