• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہردیپ سنگھ قتل: بھارت سے تعلقات میں چیلنجنگ مسئلہ ہوسکتا ہے، کینیڈا

کینیڈین وزیر دفاع بل بلیئر، فائل فوٹو۔
کینیڈین وزیر دفاع بل بلیئر، فائل فوٹو۔

کینیڈا کے وزیر دفاع بل بلیئر نے کہا ہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے معاملے پر نئی دہلی کے ساتھ ہمارے تعلقات میں چیلنجنگ مسئلہ ہوسکتا ہے۔ 

اوٹاوا میں مقامی چینل سے گفتگو کے دوران بل بلیئر کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قانون اور اپنے شہریوں کا دفاع کریں۔ 

کینیڈین وزیر دفاع نے کہا کہ مکمل تحقیقات کر کے سچ تک پہنچنے کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ اگر الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ ہمارے لیے بےحد تشویش کا باعث ہوگا۔ 

بل بلیئر نے کہا کہ کینیڈا کی سرزمین پر کینیڈین شہری کے قتل سے ہماری خود مختاری کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ 

کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ کو جون میں قتل کر دیا گیا تھا۔ کینیڈین وزیراعظم نے کہا تھا کہ سکھ رہنما کے قتل میں ممکنہ طور پر بھارتی ایجنٹ ملوث ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید