سرگودھا کے نواحی گاؤں میں پسند کی شادی کرنے والی 25 سالہ لڑکی کو اغوا کے ایک گھنٹے بعد بازیاب کروالیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کار پولیس کی وردی میں ملبوس تھے، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق 25 سالہ لڑکی نے 4 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، جبکہ لڑکی کے بھائی نے 20 مئی کو یونیورسٹی جاتے ہوئے بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
آج صبح قصبہ گھلا پور سے لڑکی کو پولیس کی وردی میں ملوبس 20 سے زائد افراد اغوا کرکے لے گئے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرکے ایک گھنٹے بعد دودہ کے قریب سے لڑکی بازیاب کرواکر ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بازیاب لڑکی کو اس کے شوہر کے حوالے کردیا گیا جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش اور دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔