سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی شکل میں پاکستان پر نئے آقا آگئے ہیں۔
اپنے بیان میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ مالیاتی سامراجوں نے معاہدے میں پہلے اپنی شرائط منوائیں، معاہدے میں ان کی شرائط نے پاکستان کی خود مختاری پر سمجھوتا کیا۔
رضا ربانی نے کہا کہ اب مالیاتی ادارے پاکستان کو اپنے راج کا حصہ سمجھتے ہیں، پاکستان کو آئینی اور سیاسی معاملات پر ڈکٹیشن دے رہے ہیں۔
سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آج ورلڈ بینک نے تجویز کیا ہے کہ وزراء کی نیشنل کونسل ہونی چاہیے، یہ ایک آزاد ریاست کی حکمرانی میں کھلی مداخلت ہے۔