نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے ورلڈ ایتھلیٹک نیزہ بازی چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو 30 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا ہے۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ارشد ندیم سے ملاقات ہوئی۔
اس دوران نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے ارشد ندیم کی درخواست پر میاں چنوں اسٹیڈیم کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت ہر قسم کے شک و شبہے سے بالاتر ہے۔
ملاقات کے دوران مستقبل میں اپنے اہداف سے متعلق بات کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنا میرا ہدف ہے۔