• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایوسٹن کینسر کے علاج کیلئے 130ممالک میں منظور کیا گیا تھا، سوئس فارما کمپنی

شوگر کے مریضوں کی بینائی بچانے کیلئے مخصوص انجکشن لگانے کے معاملے پر ایوسٹن انجکشن بنانے والی سوئس فارما کمپنی روش نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں فارما کمپنی نے کہا کہ ایوسٹن کو کینسر کے علاج کیلئے امریکا سمیت 130سے زائد ممالک میں منظور کیا گیا تھا۔ 

کمپنی کے مطابق پاکستانی حکام نے بینائی متاثر ہونے کو تھرڈ پارٹی سپلائر کی جانب سے آلودگی کا کیس قرار دیا ہے۔ 

فارما کمپنی کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ جعل سازی کے اس مجرمانہ عمل کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق مریضوں کو جعل سازی سے بچانے کیلئے حکام کے ساتھ پوری طرح تعاون کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید