• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس، فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

فواد چوہدری—فائل فوٹو
فواد چوہدری—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں فواد چوہدری پیش نہ ہوئے جبکہ ان کی جانب سے وکیلِ صفائی نے عدالت میں پیش ہو کر آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

عدالت میں وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری کی والدہ بیمار ہیں، انہیں لاہور جانا پڑا ہے۔

جج طاہر عباس سِپرا نے فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے ہدایت کی۔

عدالت کی جانب سے فواد چوہدری کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید