• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک: ڈالر 288 روپے 75 پیسے کا ہو گیا

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

حکومتی اقدامات کے باعث امریکی ڈالر مسلسل زوال پزیر ہے، آج بھی کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 288 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 289 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہو کر 290 روپے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 71 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46 ہزار 349 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 46 ہزار 277 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید