• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن عام انتخابات پر قوم کو ابہام سے نکالے، نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) عام انتخابات پر قوم کو ابہام سے نکالے۔

کراچی میں پیپلز لائر فورم سندھ کے اجلاس کے بعد نثار کھوڑو نے سعید غنی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔

پی پی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بتا دیا کہ 90 دن میں عام انتخابات نہیں ہوسکتے، آج ابتدائی حلقہ بندیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ اب تک ای سی پی نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی، انتخابات پر خدشات بڑھ رہے ہیں، قوم کو ابہام سے نکالا جائے۔

نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ کسی پارٹی پر کوئی قدغن نہیں سب کو الیکشن میں حصہ لینی کی آزادی ہے، قوم کے ساتھ اصل زیادتی انتخابات کی تاریخ کا نہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں رکھا، کسی صوبے میں ترقیاتی کاموں پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

پی پی سندھ کے صدر نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں شامل اور منظورشدہ اسکیمز کےفنڈ کو منجمد کیا گیا ہے، پنجاب میں ترقیاتی منصوبے پر کوئی پابندی نہیں، سندھ میں پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو صوبہ معیشت میں 65 فیصد دیتا ہے، اس کےساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید