انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2023ء میں توسیع کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کے معاملے پر 2 تجاویز زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک تجویز کے مطابق گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کی جائے جبکہ دوسری تجویز 30 دن کی توسیع کے حوالے سے ہے۔
ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ بڑھانے سے متعلق حتمی اعلان وزیر خزانہ شمشاد اختر کی منظوری سے ہوگا۔
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، جس میں توسیع کا مطالبہ ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور مختلف چیمبرز آف کامرس نے کر رکھا ہے۔