وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کے بعد فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہو گی۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں مشرف زیدی نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی بولی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور فائیو جی اسپیکٹرم آکشن کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی طرح فائیو جی اسپیکٹرم آکشن کی منظوری بھی براہِ راست نشر کی جائے گی۔
وزیرِ اعظم کے ترجمان نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں محنت اور مذاکرات نے عملی نتائج دکھانا شروع کر دیے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ عوام کو ہمیشہ ترقی یافتہ نظام اور بہترین مواقع سے نوازے، آمین۔