• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا نے سرحد پار کرکے آنے والے امریکی فوجی کو امریکا کے حوالے کردیا

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

شمالی کوریا نے غیرقانونی طور پر سرحد پار کرکے آنے والے امریکی فوجی کو امریکا کے حوالے کر دیا۔

امریکی حکام کے مطابق شمالی کوریا سے آنے والا امریکی فوجی امریکا کی تحویل میں ہے۔

شمالی کوریا نے امریکی فوجی کو ملک بدر کر کے چین بھیجا تھا، شمالی کوریا سے بےدخل امریکی فوجی کو چین سے امریکی تحویل میں لیا گیا۔

امریکی حکام نے فوجی کی حوالگی سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں، امریکی فوجی دو ماہ پہلے غیرقانونی طور پر سرحد پار کر کے شمالی کوریا میں داخل ہوگیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید