نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ لندن سے دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا۔
نگراں وزیراعظم نے روضہ رسول اللّٰہﷺ پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔
انوار الحق کاکڑ عمرہ کی ادائیگی کیلئے آج روانہ ہوں گے، اس کے علاوہ دورۂ سعودی عرب میں نگراں وزیراعظم کی سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔