محکمۂ انسدادِ دہشت گردی پشاور نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق اس فہرست میں 135 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 50 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق فہرست میں شامل 2 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ بیشتر دہشت گردوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال 198 ٹیرر فنانسنگ کیسز رجسٹرڈ ہوئے، دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق کیسز میں 777 ملزمان نامزد ہوئے اور 133 کیسز میں نامزد 245 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سب سے زیادہ 147 گرفتاریاں پشاور ریجن ون میں ہوئیں اور مختلف کارروائیوں میں دہشتگردوں کے 15 مالی معاونین ہلاک ہو چکے ہیں۔
سی ٹی ڈی نے یہ بھی بتایا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والے 19 ملزمان کو سزائیں مل چکی ہیں۔