امریکا کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے ’میوزک ڈپلومیسی‘ کے لیے گٹار اٹھا لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹونی بلنکن نے گٹار کے ساتھ اپنی مہارت اس وقت دکھائی جب انہوں نے میوزک ڈپلومیسی کا ایک نیا اقدام شروع کیا جس کے ذریعے امریکا، چین اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں اعلیٰ فنکار بھیجے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹونی بلنکن کے اس نئے اقدام کے حصے کے طور پر امریکی موسیقار ہربرٹ جیفری ہینکوک اردن اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن موسیقی کے پرستار بھی رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سرد جنگ کے دوران امریکا نے کئی فنکاروں کو بیرونِ ملک سامعین کو راغب کرنے کے لیے بھیجا تھا جن میں بہت سے سیاہ فام فنکار بھی شامل تھے۔