نگراں وزیر خارجہ جلیل جیلانی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کیلئے پاکستانی شائقین کرکٹ کو بھارت کے ویزے ملنے چاہئیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) رولز کے مطابق شائقین کو ویزے دینا لازم ہے۔
نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کو بھارت کے ویزے ملنے چاہئیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستانی شائقین کے ویزوں کیلئے آئی سی سی سے بات کرے گا۔
جلیل عباس جیلانی نے یہ بھی کہا کہ نگراں وزیراعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم خطاب کیا، انہوں نے وبائی امراض سے متعلق اہم اجلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم نے اجلاس کے موقع پر مختلف ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کی، عالمی میڈیا کے نمائندوں کو انٹرویو دیے۔