• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یقین ہے انٹونی بلنکن ہردیپ قتل کیس پر بھارت سے بات کریں گے، جسٹن ٹروڈو

 
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو (فائل فوٹو)۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو (فائل فوٹو)۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزام پر کہا کہ انہیں یقین ہے امریکی وزیر خارجہ سکھ رہنما کے قتل پر بھارت سے بات کریں گے۔ 

اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھارتی ہم منصب سے سکھ رہنما کے قتل کے معاملے پر بات کریں گے۔ 

دریں اثنا خبر ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں بھارتی وزیر خارجہ کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات آج ہونا ہے۔ 

یاد رہے کہ کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو جون میں قتل کیا گیا تھا اور کینیڈین وزیراعظم نے سکھ رہنما کے قتل میں ممکنہ طور پر بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا کہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید