• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملے کا خطرہ: سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔

پینٹاگون نے کروز میزائلوں، جنگی بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں سے لیس بحری بیڑہ ’یو ایس ایس ابراہم لنکن‘ مشرق وسطی ٰروانہ کردیا ہے۔

امریکا اور برطانوی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ طویل جنگ کے بجائے مختصر لیکن فیصلہ کن کارروائی چاہتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب، بسیج فورس اور پولیس کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

 دوسری جانب ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر تہران میں برطانوی سفارتخانہ بند کردیا گیا، سفیر عملے سمیت روانہ ہوگئے۔

بھارت، اسپین، اٹلی اور پولینڈ نے بھی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ برطانیہ نے قطر کے امریکی فوجی اڈے سے بھی اپنا عملہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید