• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے علاقے ڈیون میں دوسری جنگِ عظیم کے بم برآمد

— تصویر بشکریہ رائل نیوی
— تصویر بشکریہ رائل نیوی

انگلینڈ کے علاقے ڈیون میں دو مختلف مقامات پر ممکنہ طور پر دوسری جنگِ عظیم کے دوران گرائے گئے بم برآمد ہوئے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بم نہ پھٹنے کے باعث اب بھی تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایگزمتھ میں بم ملنے کے مقام کے اطراف 400 میٹر کے علاقے کو بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث تقریباً 2 ہزار گھر اور 5 ہزار رہائشی متاثر ہوں گے۔

ایک اور میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران جرمنی کی جانب سے گرایا گیا ایک بم پلیمتھ کے علاقے میں بھی برآمد ہوا ہے۔

میڈیا کے مطابق بموں کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل ٹیمیں موقع پر مصروفِ عمل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید