شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ اقتصادی و معاشی بحران سے انسانی رویوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، سیاسی و معاشی بگاڑ اخلاقی بگاڑ میں بدل گیا ہے۔
لاہور کے دی گریٹر اقبال پارک میں منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام عیدِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 40 ویں عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کیا۔
طاہر القادری کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ عدم برداشت اور تنگ نظری نے سوسائٹی کو بند گلی میں کھڑا کر دیا ہے، اخلاقِ حسنہ میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امتِ محمدیہ کا ہر فرد داعی ہے، فرد کی اصلاح معاشرے کی اصلاح ہے۔
ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا مزید کہنا ہے کہ میری بقیہ زندگی اخلاقِ محمدیہ کے فروغ و احیاء کے لیے ہے۔
انہوں نے نوجوان نسل کو تلقین کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ نوجوان اپنے اخلاق سنواریں اور برائی سے بچیں۔