• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمال مغربی ہواؤں اور ہوا میں نمی میں اضافہ، کراچی میں دھند کا امکان

کراچی میں صبح کے وقت دھند کا ایک منظر، فائل فوٹو
کراچی میں صبح کے وقت دھند کا ایک منظر، فائل فوٹو

شمال مغربی ہواؤں اور ہوا میں نمی میں اضافہ سے کراچی میں دھند کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے مشرقی، شمالی اور جنوبی حصوں میں دھند ہوسکتی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ رات 2 سے صبح 9 بجے تک درمیانی سے گھنی دھند کا امکان ہے، ملیر کینٹ، ایئرپورٹ، گلشن اور سرجانی میں دھند کا امکان ہے۔

ڈی ایچ اے، گلشن حدید اور دیگر علاقوں میں بھی دھند کا امکان ہے، مبارک ولیج، پورٹ قاسم، اسٹیل ٹاؤن، گھارو اور ٹھٹھہ میں بھی دھند ہوسکتی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ دھند کے باعث بہت سے علاقوں میں حد نگاہ کم ہوسکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید