سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا امیگریشن کا عمل جاری ہے۔
سی اے اے اعلامیے کے مطابق ایف آئی اے کے انٹگریٹڈ بارڈر مینجمٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) میں علی الصبح خلل پیدا ہوا، تاہم بیورو نے متبادل نظام کی مدد سے امیگریشن کے عمل کو جاری رکھا۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے متبادل نظام کی بدولت فلائٹس معمول کے مطابق آپریٹ ہوئیں، جناح انٹرنیشنل ایئرہورٹ کراچی پر ایف آئی اے کا آئی بی ایم ایس نظام پوری طرح فعال ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چوہوں کے کیبل کترے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی ایم ایس نظام کو چوہوں سے نقصان پہنچنے کے شواہد نہیں ملے۔