• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روینہ ٹنڈن کا فلم ’ساجن چلے سسرال‘ سے متعلق انکشاف

بھارت کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے حال ہی میں کیریئر کے زمانے میں کرشمہ کپور کے ساتھ اپنے موازنے کے متعلق بات کی۔

ایک انٹرویو میں روینہ نے کہا کہ صحت مند مقابلہ ضرور ہونا چاہیے کیونکہ اس سے آپ اپنے اندر چھپی بہترین صلاحیت کو اجاگر کرتے ہیں لیکن میں کبھی بھی کسی کا حق مارنے والی شخصیت نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ آج تک شاید ہی کوئی اٹھے اور کہے کہ روینہ نے مجھے کسی فلم سے نکلوایا یا روینہ نے کسی نئی اداکارہ کے ساتھ کام سے انکار کیا یا روینہ نے کسی نئے ڈائریکٹر کے ساتھ کام سے انکار کیا۔

روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ لوگوں سے کہتی ہوں کہ کسی وقت میں بھی نئی آئی تھی، تو سب کو موقع ملنا چاہیے، میں نے کبھی سیاست یا دھڑے بندی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ میں فلمی کیریئر میں سیاست کا شکار ضرور رہی ہوں، فلم 'ساجن چلے سسرال' سے مجھے ہٹا دیا گیا تھا، جس کے بعد کرشمہ کپور کو فلم میں کاسٹ کیا گیا۔

یاد رہے کہ روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور نے مشہور زمانہ فلم 'انداز اپنا اپنا' میں سلمان خان اور عامر خان کے مدمقابل اداکاری کی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ دونوں اداکاراؤں نے فلم کی عکسبندی کے دوران ایک دوسرے سے زیادہ بات تک نہیں کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید