سانحہ جڑانوالہ کے ڈیڑھ ماہ بعد مسیحی طالب علموں کی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئیں، بچے دوبارہ اسکول پہنچ گئے، خصوصی کلاسوں کا اہتمام کیا گیا۔
اساتذہ اور ساتھی طالب علم سانحے کی تلخ یادیں مٹانے کے لیے پُرعزم ہیں، 16 اگست کو ہجوم نے گستاخی کا الزام لگا کر مسیحی آبادیوں کو نشانہ بنایا تھا۔
ہجوم نے کئی مکانوں اور گرجا گھروں کو جلادیا تھا، لوگوں کی جمع پونچی لوٹی گئی تھی، مسیحی آبادیوں میں رہنے والوں کا سکھ چین اور مسکراہٹ سب کچھ چھین لیا تھا، کئی خاندانوں میں شادیوں کی شہنائی گونجنی تھی، لیکن الم ناک واقعات نے سب کچھ راکھ کردیا تھا۔
اب پھر امید کی کرن جاگی ہے، سماجی تنظیموں نے کچھ بیٹیوں کا جہیز اکٹھا کیا ہے، شادی کی تاریخیں پھر پکی ہوئی ہیں۔