• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ اور مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے، رویوں پر نظرثانی ضروری ہے، امیر حیدر ہوتی

اسکرین گرایب
اسکرین گرایب

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ جنگ اور مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے، رویوں پر نظرثانی ضروری ہے۔

مردان میں جلسے سے خطاب میں امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا جل رہا ہے اور سہیل آفریدی پنجاب اور سندھ فتح کرنےکی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پہلے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی آگ بجھائیں، بتایا جائے کہ پی ٹی آئی ہر بار احتجاج کا ’ٹھیکہ‘ پختونوں کو کیوں دیتی ہے؟

اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی موجود ہیں، بتایا جائے کہ ہمارے وزیر اعلیٰ کو پنجاب میں احتجاج کی کیا ضرورت ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ جنگ اور مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے، رویوں پر نظرثانی ضروری ہے، موجودہ حالات میں تمام جماعتوں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، پی ٹی آئی نے سیاست سے برداشت اور رواداری ختم کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید