• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ٹریبونل نے تیمور سلیم جھگڑا کی انتخابی عذرداری خارج کردی

الیکشن ٹریبونل پشاور نے تحریک انصاف کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کی انتخابی عذرداری خارج کردی۔

الیکشن ٹریبونل نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے 79 سے مسلم لیگ (ن) کے جلال خان کی کامیابی کو درست قرار دے دیا ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے اس نشست پر جلال خان کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔

الیکشن ٹریبونل کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ وکیل جواب کنندہ کے مطابق الیکشن پٹیشن میں متعدد غلطیاں کی گئی ہیں، وکیل کے مطابق درخواست گزار نے درخواست میں والد کا نام ہی غلط لکھا ہے۔

الیکشن ٹریبونل کے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ الیکشن رولز کے مطابق انتخابی عذرداری میں تمام حقائق فائل پر درست لانا ہوں گے، درخواست گزار نے دیگر قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے۔

الیکشن ٹریبونل نے فیصلے کہا گیا کہ تکنیکی بنیادوں پر انتخابی عذرداری پر کاروائی جاری نہیں رکھی جا سکتی، تیمور جھگڑا کی انتخابی عذرداری خارج اور جلال خان کی کامیابی کو درست قرار دیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید