• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار سے روس میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمزی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

سرکاری اعلامیہ کے مطابق سفیر فیصل نیاز ترمزی نے ماسکو میں حالیہ سفارتی رابطوں پر بریفنگ دی۔ 

اس موقع پر پاکستان اور روس کے سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

اعلامیہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے روس کے ساتھ مسلسل سفارتی رابطے کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کے مفادات کے تحفظ کےلیے تعمیری سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

قومی خبریں سے مزید