کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائمخانی اور اراکین رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف ٹاؤنز میں لگائے بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کیا جبکہ کراچی نمائش چورنگی سے نکلنے والے بارہ ربیع الاول کے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔