اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ترکیہ کی پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ترکیہ کی پارلیمان کے قریب خودکش حملہ دراصل جمہوریت پر حملہ ہے، انہوں نے ترکیہ کے پارلیمان اور عوام سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام مشکل گھڑی میں ترکیہ کی پارلیمان اور عوام کے شانہ بشانہ ہیں، پاکستان کی پارلیمان اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ترکیہ کے عوام، پارلیمان فسادی عناصر سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارا مذہب اسلام ہر قسم کی دہشتگردی کی ممانعت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ترک وزارتِ داخلہ کے مطابق ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔